google ads

Showing posts with label کمال کیا ہے. Show all posts
Showing posts with label کمال کیا ہے. Show all posts

Monday, 25 January 2021

کمال کیا ہے


 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔کمال کیا ہے؟؟۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

خزاں کی رُت میں گُلاب لہجہ

بنا کے رکھنا ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔

کمال یہ ہے

ہوا کی زد پہ دِیا جلانا

جَلا کے رکھنا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

کمال یہ ہے

ذرا سی لغزش پہ توڑ دیتے ہیں

سب تعلق زمانے والے

سو ایسے ویسوں سے بھی تعلق

بنا کے رکھنا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

کمال یہ ہے ____

کسی کو دینا یہ مشورہ کہ وہ

دُکھ بچھڑنے کا بھول جائے

اور ایسے لمحے میں اپنے آنسو

چھپا کے رکھنا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

کمال یہ ہے

کسی کی رہ سے خدا کی خاطر

اٹھا کے کانٹے، ہٹا کے پتھر

پھر اس کے آگے نگاہ اپنی

جھکا کے رکھنا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

کمال یہ ہے

وہ جس کو دیکھے تو دکھ کا لشکر بھی لڑکھڑائے ، شکست کھائے

لبوں پہ اپنے وہ مسکراہٹ

سجا کے رکھنا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

کمال یہ ہے

ہزار طاقت ہو، سو دلیلیں ہوں

پھر بھی لہجے میں عاجزی سے

ادب کی لذت ، دعا کی خوشبو

بسا کے رکھنا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

کمال یہ ہے