۔۔۔۔۔۔۔۔۔کمال
کیا ہے؟؟۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خزاں کی
رُت میں گُلاب لہجہ
بنا کے
رکھنا ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔
کمال یہ
ہے
ہوا کی زد
پہ دِیا جلانا
جَلا کے
رکھنا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
کمال یہ
ہے
ذرا سی
لغزش پہ توڑ دیتے ہیں
سب تعلق
زمانے والے
سو ایسے
ویسوں سے بھی تعلق
بنا کے
رکھنا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
کمال یہ
ہے ____
کسی کو
دینا یہ مشورہ کہ وہ
دُکھ
بچھڑنے کا بھول جائے
اور ایسے
لمحے میں اپنے آنسو
چھپا کے
رکھنا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
کمال یہ
ہے
کسی کی رہ
سے خدا کی خاطر
اٹھا کے
کانٹے، ہٹا کے پتھر
پھر اس کے
آگے نگاہ اپنی
جھکا کے
رکھنا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
کمال یہ
ہے
وہ جس کو
دیکھے تو دکھ کا لشکر بھی لڑکھڑائے ، شکست کھائے
لبوں پہ
اپنے وہ مسکراہٹ
سجا کے
رکھنا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
کمال یہ
ہے
ہزار طاقت
ہو، سو دلیلیں ہوں
پھر بھی
لہجے میں عاجزی سے
ادب کی
لذت ، دعا کی خوشبو
بسا کے
رکھنا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
کمال یہ
ہے
No comments:
Post a Comment
thank you for visiting my blogg