google ads

Saturday 19 August 2023

السلاَمُ علیکمُ ! 

بانٹنے کیلئے صِرف دولت ہی نہیں ہوتی بلکہ ہر وہ چیز جو ہمارے پاس اپنی ضرورت سے زیادہ ہے اُسے بانٹنا چاہیے، کوئی ہُنر، کوئی عِلم، کوئی قابلیت، کوئی صلاحیت اور سب سے بڑی بات اپنا وقت اور توجہ. اور حوصلہ افزائی۔۔۔۔!!

ایک بات ہمیشہ یاد رکھیں کہ کسی کو ہُنر سکھادینا، کسی کی قابلیت کو اور صلاحیت کو بڑھا دینا۔۔ اچھی تعلیم دے دینا جو دنیا و آخرت میں کام ائے۔۔ اور ہر اچھے کام میں  ”حوصلہ افزائی“ کرنے والا کوئی عام شخص نہیں ہوتا، اس کی یہ عادت اسے لاکھوں لوگوں سے منفرد کرتی ہے، اس کی وجہ سے معاشرے میں فلاح بہبودی کے ساتھ ترقی،  خوشحالی وجود میں آتی ہے،  اور ”گوہرِ نایاب“ پیدا ہوتے ہیں، اس کی وجہ سے ”کوہ نور“ جنم لیتے ہیں، اس کی وجہ سے معاشرے میں سایہ دار اور پھل دار درخت لگتے ہیں...!!!!

جہاں ان کاموں کی وجہ سے دوسرے لوگ دو قدم آگے جاتے ہیں، وہیں ان کاموں کو کرنے والا خود چار قدم آگے چلا جاتا ہے اور جہاں بُخل کرنے والے کی وجہ سے دوسرے لوگ ایک قدم پیچھے جاتے ہیں، وہیں بُخل کرنے والا خود دس قدم پیچھے چلا جاتا ہے۔ کیونکہ بُخل اللّٰہ کے یہاں سب سے ناپسندیدہ عمل ہے، اس لئے اللّٰہ کی خوشنودی کے لئے اچھی چیز بانٹنے کی عادت بنائیں، زندگی سیکھنے سکھانے کا نام ہے، گِرانے کا یا تکبّر کا نام نہیں ہے۔۔۔

اے اللّٰہ  ہمیں آسانیاں عطا فرما، اور آسانیاں تقسیم کرنے کا شرف عطا فرما۔۔۔ بُخل سے بچنے کی توفیق عطا فرما۔۔۔لوگوں کے ساتھ حسن سلوک کے ساتھ صلاحیتیں دینے اور اچھی تعلیم سیکھنے، اور سکھانے کی توفیق عطا فرما۔۔۔۔اے اللّٰہ تیری رضا تیری خوشنودی  حاصل کرنے کی توفیق عطا فرما۔۔۔۔ اے اللّٰہ  ہمیں محبت خلوص باہمی تعاون اور حوصلہ افزائی جیسی صفات عطا فرما۔۔۔ ہمیں اپنے علاوہ کسی اور کی محتاجی سے محفوظ فرما۔۔۔بیماروں کو شفاء کاملہ عاجلہ عطا فرما اور مرحومین کی مغفرت فرما۔۔۔ آمین ثم آمین۔ 

 

ﻟﺴَّـــــــﻼَﻡُ مﻋَﻠَﻴــْــﻜُﻢور ﻭَﺭَﺣْﻤَﺔُ  اللہ بر کا تُہ   

گھڑی میں تین سوئیاں  ہوتی ہیں،جن میں ایک سوئی سیکنڈ کے نام سے مشہور ہے۔۔یہ سیکنڈ والی سوئی اپنا وجود تو رکھتی ہے، مگر اس کا ذکر نہیں کیا جاتا سب یہی کہتے ہیں کہ دس بج کر 15 منٹ ہوگئے ہیں۔۔۔کبھی کسی نے یوں نہیں کہا کہ دس بج کر پندرہ منٹ اور چار سیکنڈ ہوئے ہیں جبکہ یہ سیکنڈ والی  سوئی دونوں سے زیادہ محنت اور مشقت کرتی ہے۔۔

 یہ سیکنڈ والی سوئی ہی ان دونوں کو بھی آگے بڑھنے میں مدد کرتی ہے۔۔ ہمارے زندگی میں بہت سارے لوگ اسی سیکنڈ والی سوئی کی مانند ہوتے ہیں،  ہمارے والدین اور  اساتذہ کرام، اور ہمارے دوست احباب ہماری شریک حیات ہمسفر۔۔۔۔لیکن ان کا انسان کی کامیابی پر کوئی ذکر نہیں ہوتا۔۔۔انسان اپنی محنت و جدوجہد سے گھڑی کی سیکنڈ سوئی کی طرح مشقّت کے ساتھ اپنے  وقت کو بہتر اور کامیاب بناتا ہے۔۔۔

وقت بھی بڑا کمال ہوتا ہے، جو اس کی قدر کرے اسے عرش پر اور جو نہ کرے اسے فرش پر پہنچا دیتا ہے۔۔وقت کی قدر کریں کیوں ک ہاتھ سے نکلا وقت دوبارہ نہیں ہاتھ آتا۔۔ بیشک مشکل وقت بتا کر نہیں آتا ، مگر سِکھا کر اور سمجھا کر بہت کچھ جاتا ہے۔۔اور کبھی وقت بہت بڑے اور گہرے زخم دیتا ہے  اس لئے گھڑی میں پھول نہیں سُوئیاں ہوتی ہیں۔۔

اے اللّٰہ، وقت کی سوئیاں تیرے اختیار قدرت میں ہیں،  ان کو ہمارے موافق بنا ۔۔ اے اللّٰہ  اچھا اور بُرا وقت بھی تیرے اختیار میں ہے بُرے وقت  سے ہماری حفاظت فرما۔۔ اے اللّٰہ تُجھ سے سوال ہے ایسی پاکیزہ زندگی کا جو تیری فرمانبرداری اور شکر گزاری میں گزرے۔۔ایسے نیک عمل کرنے کی توفیق دے جو تیرے حضور شرفِ قبولیت کا درجہ پائیں۔۔۔ اے اللّٰہ ہمیں ایسی باتوں کی توفیق عطا فرما، جو دنیا و آخِرت میں تیری مَحبوب اور پسندیدہ ہیں۔۔۔  اے اللّٰہ ہم میں جو بیمار ہیں ان کو شفاء کاملہ عاجلہ عطا فرما اور مرحومین کی مغفرت فرما۔۔۔

 آمین ثم آمین یارب العالمین