google ads

Saturday 19 August 2023

 

ﻟﺴَّـــــــﻼَﻡُ مﻋَﻠَﻴــْــﻜُﻢور ﻭَﺭَﺣْﻤَﺔُ  اللہ بر کا تُہ   

گھڑی میں تین سوئیاں  ہوتی ہیں،جن میں ایک سوئی سیکنڈ کے نام سے مشہور ہے۔۔یہ سیکنڈ والی سوئی اپنا وجود تو رکھتی ہے، مگر اس کا ذکر نہیں کیا جاتا سب یہی کہتے ہیں کہ دس بج کر 15 منٹ ہوگئے ہیں۔۔۔کبھی کسی نے یوں نہیں کہا کہ دس بج کر پندرہ منٹ اور چار سیکنڈ ہوئے ہیں جبکہ یہ سیکنڈ والی  سوئی دونوں سے زیادہ محنت اور مشقت کرتی ہے۔۔

 یہ سیکنڈ والی سوئی ہی ان دونوں کو بھی آگے بڑھنے میں مدد کرتی ہے۔۔ ہمارے زندگی میں بہت سارے لوگ اسی سیکنڈ والی سوئی کی مانند ہوتے ہیں،  ہمارے والدین اور  اساتذہ کرام، اور ہمارے دوست احباب ہماری شریک حیات ہمسفر۔۔۔۔لیکن ان کا انسان کی کامیابی پر کوئی ذکر نہیں ہوتا۔۔۔انسان اپنی محنت و جدوجہد سے گھڑی کی سیکنڈ سوئی کی طرح مشقّت کے ساتھ اپنے  وقت کو بہتر اور کامیاب بناتا ہے۔۔۔

وقت بھی بڑا کمال ہوتا ہے، جو اس کی قدر کرے اسے عرش پر اور جو نہ کرے اسے فرش پر پہنچا دیتا ہے۔۔وقت کی قدر کریں کیوں ک ہاتھ سے نکلا وقت دوبارہ نہیں ہاتھ آتا۔۔ بیشک مشکل وقت بتا کر نہیں آتا ، مگر سِکھا کر اور سمجھا کر بہت کچھ جاتا ہے۔۔اور کبھی وقت بہت بڑے اور گہرے زخم دیتا ہے  اس لئے گھڑی میں پھول نہیں سُوئیاں ہوتی ہیں۔۔

اے اللّٰہ، وقت کی سوئیاں تیرے اختیار قدرت میں ہیں،  ان کو ہمارے موافق بنا ۔۔ اے اللّٰہ  اچھا اور بُرا وقت بھی تیرے اختیار میں ہے بُرے وقت  سے ہماری حفاظت فرما۔۔ اے اللّٰہ تُجھ سے سوال ہے ایسی پاکیزہ زندگی کا جو تیری فرمانبرداری اور شکر گزاری میں گزرے۔۔ایسے نیک عمل کرنے کی توفیق دے جو تیرے حضور شرفِ قبولیت کا درجہ پائیں۔۔۔ اے اللّٰہ ہمیں ایسی باتوں کی توفیق عطا فرما، جو دنیا و آخِرت میں تیری مَحبوب اور پسندیدہ ہیں۔۔۔  اے اللّٰہ ہم میں جو بیمار ہیں ان کو شفاء کاملہ عاجلہ عطا فرما اور مرحومین کی مغفرت فرما۔۔۔

 آمین ثم آمین یارب العالمین

No comments:

Post a Comment

thank you for visiting my blogg